Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزسرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ملازمین نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف الانسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے اور وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔سرکاری ملازمین کے مطالبات میں وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمعہ مراعات جبکہ لِیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لینا شامل ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے اور اعلان کیا کہ مطالبات منظور ہوئے تو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے یوم تشکر منائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔