Saturday, March 22, 2025
ہومکامرسچینی عوامی سیاسی  مشاورتی کانفرنس  کے اجلاس  کا ایجنڈا  جاری

چینی عوامی سیاسی  مشاورتی کانفرنس  کے اجلاس  کا ایجنڈا  جاری

بیجنگ :چینی عوامی سیاسی  مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 4 مارچ 2025 کو بیجنگ میں شروع  ہوگا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے  بنیادی ایجنڈے میں چینی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد سے تجاویز کی مناسبت سے  رپورٹ پر غور و خوض ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں  شرکت ،

 حکومتی ورک  رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کی سماعت اور تبادلہ خیال  شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔