Wednesday, February 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کاخیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پروجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیفروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ ان شعبوں پرتوجہ مرکوز کریگا جو براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لییترغیب کاباعث بن سکتیہیں، ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔