Wednesday, February 19, 2025
ہوماسلام آبادڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات ، حاشر حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات ، حاشر حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب

راولپنڈی(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں حاشر حسین راولپنڈی بار کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہو گئے ، حاشر حسین نے مجموعی طور پر ڈالے گئے 2905ووٹوں میں سے 2175ووٹ حاصل کئے جبکہ 75ووٹ مسترد ہوئے ،وہ 1520ووٹوں کی برتری کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2025-26میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی حاشر حسین 2ہزار سے زائد ووٹ لینے والے پہلے امیدوار بھی بن گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں انتخابات میں صدر کی نشست پر سردار منظر جبکہ سیکرٹری کی نشست پر ملک اسد کامیاب ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔