Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں، جے یو آئی کی ہدایت

آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں، جے یو آئی کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے کارکنوں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ترجمان جییوآئی پنجاب کے مطابق 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم مفاہمت پریقین رکھتے ہیں لیکن حکمران مزاحمت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ مدارس رجسٹریشن بل عالمی قوتوں کی خوشنودی کیلئے روکا جارہا ہے۔

مدارس بل ایکٹ بننے سے ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں: صدر کے اعتراضات سامنے آگئے
خیال رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہوگی۔

اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ 17 دسمبر کو وفاق اور تنظیمات المدارس کا اجلاس 17 دسمبر کو بلایا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔تاہم حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔