Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان خداکا واسطہ امن کا راگ چھوڑدیں، ہم اسلحہ لیکر نکلیں گیتو دکھائیں گیبھاگتاکون ہے: علی امین

عمران خان خداکا واسطہ امن کا راگ چھوڑدیں، ہم اسلحہ لیکر نکلیں گیتو دکھائیں گیبھاگتاکون ہے: علی امین

ایبٹ آباد (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نیکہا ہیکہ اگلی دفعہ ہم امن والی بات نہیں کریں گے، عمران خان کو خدا کا واسطہ ہیکہ امن کا راگ چھوڑ دیں، جب ہم اسلحہ لیکر نکلیں گے تو دکھائیں گے بھاگتا کون ہے۔ ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ ہم پرامن والی بات نہیں کریں گے، ہم نکلیں گے اور امن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے، دکھائیں گیکس میں کتنا دم ہے،کس میں کتنی جوان مردی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ہم فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہے ہیں، فسطائیت نے پاکستان کیآئین، قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو روندا ہوا ہے، وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف، عطا تارڑ اور دیگر لوگ نہتے لوگوں پرگولیاں برسانیکا دفاع کر رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں کوئی شہید نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی،کبھی کہتے ہیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے لیکن ریاست قاتل بن کر اپنے لوگوں کوبغاوت پر مجبور کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔