Saturday, December 14, 2024
ہومکھیلبگ کرکٹ لیگ میں ممبئی میرینز نے یوپی برج اسٹارز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

بگ کرکٹ لیگ میں ممبئی میرینز نے یوپی برج اسٹارز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے ایک اور میچ میں عرفان پٹھان کی قیادت میں ممبئی میرینز کا مقابلہ یوپی برج اسٹارز سے ہوا۔ برج اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اسے فیصلے کا فائدہ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اچھی شروعات کے باوجود ان کی اننگز دباؤ میں آگئی اور آخری 4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 95 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔

پروین نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ جیسل کریا نے سنسنی خیز اسپیل میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔میرینز کے لئے پیچھا کرنا آسان نہیں تھا۔ عمران طاہر نے اسپن باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور پاور پلے کے اندر میرینز کو 30/5 تک محدود کردیا۔ تاہم منان شرما نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلکر 16 ویں اوور میں میرینز کو 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔ کریا کے میچ وننگ اسپیل نے انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔