Saturday, December 14, 2024
ہومکامرسچینی صدر مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مکاؤ جائیں گے

چینی صدر مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مکاؤ جائیں گے

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ 18 سے 20 دسمبر تک مکاؤ جائیں گے جہاں وہ مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو حے یی چھنگ نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے مکاؤ کے دوبارہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مکاؤ کی حمایت پر مرکزی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔حے یی چھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی کی رہنمائی میں “ایک ملک، دو نظام” کے تحت مکاؤ کے عوام مکاؤ پر حکومت کرتے ہیں اور مکا ؤ میں اعلیٰ درجے کی خود اختیاری کو مزید نافذ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سماجی استحکام اور معاشی خوشحالی آئی ہے۔مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ ہوئی نے بھی صدر شی کے مکاؤ کے دورے کے حوالے سے ان کے پرتپاک استقبال کا اعلان کیا اور مرکزی حکومت کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔