Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزپانامہ کیس میں شریف خاندان کے جانبدار ٹرائل بارے ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفصیلات سب نیوز پر

پانامہ کیس میں شریف خاندان کے جانبدار ٹرائل بارے ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز) پانامہ کیس میں احتساب عدالت کے جج بشیر احمد کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے والے حساس ادارے کے آفیسر سے سوالات کرنے کی ویڈیو بنانے والے صحافی آصف بشیر چوہدری پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے اس وقت جانبدار ٹرائل کو پردہ چاک کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور نواز شریف آصف بشیر چوہدری کے کاوش کو سراہتے رہے ہیں لیکن آج مرکز اور صوبے میں شریف خاندان کی حکومت کے ہوتے ہوئے اسی صحافی آصف بشیر چوہدری پر پیکا ایکٹ کے تحت چوبیس سے چھبیس نومبر کے معاملے پر بات کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔