Saturday, December 14, 2024
ہومپاکستانڈی چوک احتجاج میں لاپتا کارکنان کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر

ڈی چوک احتجاج میں لاپتا کارکنان کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:ڈی چوک احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکنوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست تئیس دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
بیرسٹرگوہر کی جانب سے دائر درخواست سیشن جج اعظم خان نے تئیس دسمبر کو ابتدائی بحث کے لے مقرر کی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ کو بھی حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
زخمی ہونے والے اڑتیس کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔ ایک سو انتالیس لاپتہ کارکنان کےنام بھی درخواست میں درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔