پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈز اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں گھروں کی بحالی کے لئے ورلڈ بینک پیسے فراہم کرے گا اور گھروں کی بحالی کے لئے 200 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ منصوبہ کائٹ پراجیکٹ کے تحت مکمل کیا جائے گا اور منصوبے پر آئندہ 4 ماہ میں کام شروع کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر میں ان کی زندگی سے جڑی چیزیں رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان اور بھارت کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا جبکہ گھروں کی بحالی مکمل ہونے کے بعد انہیں عوام کے لئے کھولا جائے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔