اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے رہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو ہم پر گولیاں کیوں چلائی گئیں، مارا بھی ہمیں، زخمی بھی ہم ہوئے اور مقدمات بھی ہمارے خلاف قائم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے، ہمارے ارکان عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ایسے غریبوں پر مقدمے بنائے جا رہے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اراکین بانیٔ پی ٹی آئی کو مجرم کہہ کر صرف ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں، حکومت نے ہمیں مارا اور ہماری املاک بھی لوٹیں۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
علی امین گنڈاپور آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے رہے: شیر افضل مروت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔