Thursday, December 12, 2024
ہومکامرسچین کا کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے پر زور ،چینی وزارت خارجہ

چین کا کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے پر زور ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کیوبا میں نام نہاد چینی فوجی اڈے کے بارے میں امریکی تھنک ٹینک کی تشہیر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ کیوبا کے نائب وزیر خارجہ ڈی کوسیو نے نشاندہی کی کہ کیوبا میں نام نہاد چینی فوجی اڈے کے بارے میں ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ خالص خام خیالی ہے۔

بدھ کے روز ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کیوبا کے درمیان تعاون منصفانہ اور شفاف ہے، اس میں کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا جا تا، لیکن کسی تیسرے فریق کی جانب سے اسے بدنیتی سے بدنام کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی ۔ چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے منصفانہ مطالبے پر توجہ دے، کیوبا کے خلاف ناکہ بندی اور پابندیاں فوری طور پر اٹھائے، کیوبا کو نام نہاد “دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں” کی فہرست سے نکال دے اور کیوبا کی معاشی اور سماجی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔