اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر چارج شیٹ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، فوج کے اپنے قواعد اور قوانین ہیں جس کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی تحریک کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات ہوگی۔
فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ، ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔