اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ نے مزید 8آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی جبکہ جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز پاورپلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسرنو جائزے کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے دوران مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویوکی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز پاورپلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسرنو جائزے کی منظوری بھی دی، اس کے علاوہ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا۔وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اس سے قبل 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔
وفاقی کابینہ نے مزید 8آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔