اسلام آباد (آئی پی ایس )ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر دو ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔
ترجمان ایف بی آرکے مطابق پی او ایس انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیئر 1ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی مہم کے تسلسل میں کارروائی،جعلی رسیدوں کی تصدیق کرنے کے بعد اسلام آباد کے دو ریسٹورنٹس اور ان کی ذیلی برانچز کو سیل کیا گیا، جعلی رسیدیں جاری کرنے والے ریسٹورنٹس پر مجموعی طور پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف بی آر جعلی رسیدیں جاری کرنے کے رجحان کو روکنے اور ٹیکس قوانین کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔