اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤ پر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ٹرافی ٹور پروگرام سے نکال دیا۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل عالمی ٹرافی ٹور کا اعلان کیا، جس میں مظفر آباد (یعنی آزاد کشمیر) کو نکال دیا گیا۔
ٹرافی دورے کے دوران پہلے روز پاکستان مونومنٹ، دامن کوہ، فیصل مسجد جائے گی جبکہ سابق اسپیڈ اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آئیکون ہوں گے۔
دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ٹرافی ٹور کیلئے پاکستان کے مشہور شہروں اور مقامات جیسے کراچی، ایبٹ آباد، اور ٹیکسلا کا رخ کرے گی۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ٹرافی آج (ہفتہ) سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر پاکستان مونومنٹ پہنچائی جائے گی جہاں شائقین اسکے ہمراہ تصاویر بنوا سکیں گے۔
ٹرافی ٹور کی اہم تاریخیں:16 نومبر: اسلام آباد،17 نومبر: ٹیکسلا اور خان پور،18 نومبر: ایبٹ آباد،19 نومبر: مری،20 نومبر: نتھیا گلی
22 سے 25 نومبر تک ٹرافی کراچی کے مختلف مقامات کی زینت بنے گی۔
آئی سی سی نے بھارتی دباؤ پر ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر کو نکال دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔