لاہور( آئی پی ایس) لاہور پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ گاڑی پرلگانےپرمشہور ٹک ٹاکرندیم نانی والا کو گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے دانستہ طور پراپنی گاڑی پر یہ نمبر پلیٹ لگارکھی تھی۔
ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ غلط نمبر پلیٹ لگانے پر پولیس نے ندیم کو حراست میں لےلیا ہے۔
پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کرندیم مبارک کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔