Sunday, September 8, 2024
ہومدنیاپارٹی کے ضوابط کی تعلیم کے ثمرات کو ملک کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے مضبوط قوت میں تبدیل کیا جائے، چینی صدر

پارٹی کے ضوابط کی تعلیم کے ثمرات کو ملک کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے مضبوط قوت میں تبدیل کیا جائے، چینی صدر

بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے حال ہی میں اہم ہدایت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پوری پارٹی میں پارٹی کے ضوابط کی تعلیم کے حوالے سے مثبت ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ ہمیں ان ثمرات کو مضبوط بنانا ہوگا اور روزانہ کے معمول کی بنیاد  پر عمل پیرا رہتے ہوئے ان ثمرات کو ملک کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے مضبوط قوت میں مسلسل تبدیل کرنا چاہیئے۔


 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے امور کے رہنما گروپ کا اجلاس 30 اگست کو منعقد ہوا، جس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایت واضح کی گئی اور پارٹی کے ضوابط کی تعلیم کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور  مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے امور کے رہنما گروپ کے سربراہ چائی چھی نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم تقریر کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے امور کے رہنما گروپ کے نائب سربراہ لی شی نے اجلاس سے خطاب کیا۔ پارٹی کی تعمیر کے امور کے رہنما گروپ کےدیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔