ہومپاکستانلڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم کا آئی جی اسلام آباد سے رابطہ،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم کا آئی جی اسلام آباد سے رابطہ،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیںملزمان کو جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ یہ گھٹیا انسان جو عورتوں اور بچوں پر تشدد کرتا ہے اور اس کی وڈیوز بنا کر نشر کرتا ہے۔ اس کی ایک وڈیو سامنے آئی جس میں یہ ایک بچی پر تشدد کر کے اس کی وڈیو بنا رہا تھا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر اسے فوری گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔