اسلام آباد (سب نیوز )تحریک انصاف نے آج اسلام آبا دمیں احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مغل کے مطابق آج احتجاج کی کال دے رکھی تھی،اجازت کے لیے قانونی راستہ اپنایااور ڈی سی کو 23جولاء کو درخواست دی۔ ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی، تاہم معزز عدالت نے دوران سماعت پیر 29 جولاء کو اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھااور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا ۔معزز عدالت اور قانون کا احترام بے حد احترام کرتے ہیں۔پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لیکر احتجاج کو پیر تک موخر کیا ہے ۔آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کررہے ہیں۔
تحریک انصاف نے آج اسلام آبا دمیں احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
