Sunday, July 21, 2024
ہومصحتصدر وائی ڈی اے پمز ڈاکٹر وقار کا جعلی وائی ڈی اے سے مکمل اظہار لاتعلقی کا اعلان

صدر وائی ڈی اے پمز ڈاکٹر وقار کا جعلی وائی ڈی اے سے مکمل اظہار لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز )صدر وائی ڈی اے پمز ڈاکٹر وقار نے جعلی وائی ڈی اے کو مسترد کرتے ہوئے شرپسند عناصر سے مکمل اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔ گزشتہ روز جاری مشترکہ بیان میں صدر وائی ڈی اے پمز ڈاکٹر وقار، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید سعد،سینیئرنائب صدر جنید شاہ ،نائب صدر ڈاکٹر حاشر اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بلاول اور ڈاکٹر فرحان نے کہا کہ کافی عرصے سے یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ چند شر پسند عناصر اپنے ذاتی فوائد کی خاطر ڈاکٹرز کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کی آواز کو مسلسل دبا رہے ہیںجو نہ تو حقیقت میں ڈاکٹرز کے نمائندہ ہیں اور نہ ہی انکی پشت پر ڈاکٹرز کی قوت ہے ،ان شرپسند عناصر نے گزشتہ روز وفد کے دورے کے دوران نعرے بازی سے ذاتی فوائد حاصل کرنے اور ڈاکٹرز کے اصل مسائل دبانے کی کوشش کی ، وائی ڈی اے ان شرپسند عناصر سے مکمل اظہار لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے ۔ہم ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے کسی بھی طریقے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مضبوط رہیں گے اورمتحدرہیںگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔