Wednesday, January 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکی شکایت پر صارم برنی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

امریکی شکایت پر صارم برنی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

کراچی:امریکی انتظامیہ کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیے جانے کے بعد معروف سماجی شخصیت صارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صارم برنی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ امریکا سے کراچی پہنچے تھے، ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی کی گرفتاری امریکی حکام کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد عمل میں آئی ہے۔
صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے، وہ امریکا کے دورے کے بعد کراچی پہنچے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ اینڈ ہیومن اسمگلنگ نے حراست میں لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔