اسلام آباد (غازان خان ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و بجٹ اجلاس میں پینل آف چیئر میں شامل ساجدہ بیگم نے کہا ہے کہ عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیس سال ملک کو لوٹنے والے آج عوامی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں،قائد اعظم کے بعد عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے ڈیلیور کیا ہے،جو خواب قائد اعظم نے دیکھا عمران خان اس کو پورا کریں گے،خیبرپختونخواہ میں عمران خان نے ٹرانسپورٹ، انصاف، تعلیم اور صحت کے نظام میں انقلاب لایا،2023 میں عوام عمران خان کو زیادہ اکثریت کے ساتھ منتخب کرے گی۔
