ہومپاکستانراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، 16ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کا انکشاف

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، 16ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کا انکشاف

اسلام آباد، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری میں اینٹی کرپشن تحقیقاتی ٹیم نے 16ہاسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کے ثبوت حاصل کرلیے۔سابق کمشنر کیپٹن (ر)محمد محمود کے منع کرنے کے باوجود سابق لینڈ ایکوزیشن کمشنر (ایل اے سی)وسیم تابش نے لینڈ ایکوائر کرنے کی مد میں 16 ہائوسنگ سوسائیٹیز کو سرکاری خزانے سے 22 کروڑ 85 لاکھ 92 ہزار 217 روپے ادا کیے اور ان سے 480 کنال زمین ایکوائر کی۔

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ سستی بستی سوسائٹی سے 160 کنال زمین 5 کروڑ 52 لاکھ روپے میں ایکوائر کی گئی، بااثر ہائوسنگ سوسائٹی الحرم کی زمین 30 لاکھ روپے کنال کے حساب سے ایکوائر کی گئی۔علاوہ ازیں ماڈل سٹی ہائوسنگ سوسائٹی سے28کنال زمین 9لاکھ روپے کنال کے حساب سے 28لاکھ 98ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ،ایئرلائن ایسوسی ایٹ اینڈ ڈویلپرزسے 24کنال زمین 4لاکھ روپے کنال کے حساب سے ایک کروڑ 10لاکھ چالیس ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ، النور انٹرنیشنل اینڈ ڈویلپرز سے چار کنال اراضی اس قیمت پر 18لاکھ 40ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ، زرغون انٹرنیشنل سے صفر اعشاریہ سات کنال اراضی تین لاکھ 22ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ، وی سی ایچ ایس سے چار کنال اراضی 30لاکھ کے حساب سے ایک کروڑ 38لاکھ روپے میں ایکوائر کی گئی ، اے ڈبلیو ٹی سوسائٹی سے 19کنال اراضی 30لاکھ کنال کے حساب 6کروڑ 55لاکھ 50 ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ،ای سی ایچ ایس سے پانچ کنال اراضی ایک کروڑ 72لاکھ 50ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ، اتحاد سوسائٹی کو اراضی ایکوائر کرنے کیلئے 79لاکھ 9ہزار روپے ادا کئے گئے ،گریس لینڈ ہائوسنگ سکیم سے 7کنال اراضی ایک لاکھ 80ہزار روپے کنال کے حساب سے 14لاکھ 49ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ،ایس اے ایس کو زمین ایکوائر کرنے کی مد میں ایک کروڑ 34لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی گئی ،زیب برادرز کو 44ہزار سے زائد کی رقم دی گئی ، آرمی ویلفیئر ہائوسنگ اسکیم کو 33لاکھ 92ہزار روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی ، این ایل سی کو 79لاکھ 87ہزار روپے سے زائد رقم ادا کی گئی جبکہ بلال ٹائون کی 89کنال اراضی اڑھائی لاکھ روپے کنال کے حساب 2کروڑ 55لاکھ 87ہزار روپے میں ایکوائر کی گئی ۔سابق ایل اے سی نے رنگ روڈ کے لیے خود قانون میں ترمیم کی اور پروگرس ریویو کمیٹی کی ہدایت کے برعکس ادائیگیاں کیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پی ایم یو اور آر ڈی اے سے تصدیقی رپورٹ بھی طلب کرلی۔واضح رہے کہ بااثر افراد کے کہنے پر راولپنڈی رنگ روڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی کردی گئی جس کا مقصد اس منصوبے کے ارد گرد موجود نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانا تھا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 25 ارب روپے کا نقصان ہوا، اس روڈ نے جہاں سے گزرنا تھا وہاں لینڈ مافیا اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے ہائوسنگ سوسائٹیز کی بھرمار کر دی گئی اور پھر ان سے مہنگے داموں زمین خریدی گئی۔

439fb84a 17d2 495c 8d6e a9262f6c399c 1
8df99f49 960c 4b7c 801a 1d3fd0293d42 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔