Friday, November 8, 2024
ہومکھیلایشین لیجنڈز لیگ کی فرنچائز پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان کو آئیکون کھلاڑی چن لیا

ایشین لیجنڈز لیگ کی فرنچائز پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان کو آئیکون کھلاڑی چن لیا

دبئی (نیوزڈیسک)ایشین لیجنڈز لیگ کے لئے 5 فرنچائزز کا اعلان کردیا ہے ۔ جنہوں نے اپنے اپنے آئیکون کھلاڑی چن لئے ہیں ۔

سابق بھارتی کھلاڑی اور لیگ کمشنر چیتن شرما کے مطابق فرنچائزز کو پاکستان سٹارز ، بھارت رائلز، افغان پٹھانز ، سری لنکن لائنز اور بنگال ٹائیگرز کے نام دیئے گئے جنہوں نے بالترتیب محمد عرفان ، عرفان پٹھان ، اوپل تھرنگا ، اصغر افغان اور محمد اشرفل آئیکون کھلاڑی چنا ہے۔

ورلڈ اسپورٹس گروپ کے ایشین لیجنڈز لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 13 سے 21 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کے لیجنڈری اسٹارز ایکشن میں نظرآئیں گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔