Saturday, December 14, 2024
ہومپاکستانپاکستان نے 35 کروڑ ڈالرز قرض کیلئے ورلڈ بینک کی شرائط تسلیم کرلیں

پاکستان نے 35 کروڑ ڈالرز قرض کیلئے ورلڈ بینک کی شرائط تسلیم کرلیں

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے 35کروڑ ڈالرز قرضے کے لیے مصنوعات اور خدمات جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی ) میں ہم آہنگی اور پراپرٹی پر ویلیو ایشن ریٹ بڑھانے کیلیے ورلڈ بینک کی شرائط تسلیم کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پراپر ٹی پر تخمینی لاگت کا تناسب مارکیٹ قیمت کا 85 فیصد رکھنے کے لیے صوبائی ریونیو بورڈ نے ایف بی آر کے مالی قدر کے جدول کو ضلعی جدول کے طور پر ملک کے 21 اضلاع میں اختیار کرلیے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے 15 ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کے پرائز بانڈز کو رجسٹرڈ دستاویز میں تبدیل کرنے کے لیے ورلڈ بینک سے اتفاق کرلیا ہے۔ اعلی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایشین انفرا اسٹر کچر انو سٹمنٹ بینک (اے آٹی آئی بی ) نے مالی شراکت کے طور پر 25 کروڑ ڈالرز کی منظوری دی، اس طرح ملنے والے قرضوں کا مجموعی حجم 60کروڑ ڈالرز ہوجاتا ہے۔نازک اسٹر کچرل مشکلات کی وجہ سے غربت میں کمی لانے کی رفتار سست پڑ گئی ہے اس کے علاوہ گاہے بگارہے درپیش اقتصادی بحران بھی ایک وجہ ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق آئندہ فروری میں مجوزہ عام انتخابات کے باعث سیا سی و حکومتی بے یقینی سے آپر یشنل خطرات کہیں زیادہ ہیں، اس سے وابستہ سیا سی دباو مالی دباو کے علاوہ اصلاحات پر عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہوں گی، درآمدات کے لیے محض ڈیڑھ ماہ کی ادائیگیاں رہ گئی ہیں، اضافی بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔بینکنگ شعبے سے حکومت کے بھاری قرضے اوراہم درآمدات میں رکاوٹ بھی پیچیدگی اور مشکلات کا باعث ہیں، ان میں خصوصا تجارتی ٹیرف اصلاحات ، پراپرٹی ٹیکیشن میں اضافہ اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات ان میں شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔