Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب پر پرویز خٹک کا ردعمل بھی آگیا

پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب پر پرویز خٹک کا ردعمل بھی آگیا

پشاور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان کے بلا مقابلہ چئیرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخاب اس طرح نہیں ہوتے،2012میں ٹھیک پارٹی انتخاب ہوئے۔
پرویز خٹک کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں ووٹر ہے اور نہ کسی کو موقع دیا گیا، یہ صرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا،اس طرح ڈکٹیشن ہو تو پھر کہاں جمہوریت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو تین الیکشن پہلے بھی اسی طرح جعلی کاغذوں پر ہوئے،جعلی ریکارڈ بناکر جعلی الیکشن کرائے گئے،سمجھ نہیں آرہی پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے؟انہیں آنکھیں بند کرکے منتخب کیاگیا، پتہ نہیں چلاکیسا الیکشن تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔