Wednesday, December 11, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ڈی ایم کی حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمارغلط نکلے

پی ڈی ایم کی حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمارغلط نکلے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ڈی ایم حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار غلط نکلے، پی ڈی ایم حکومت معاشی کارکردگی0.29 فیصدکی بجائےمنفی1.7فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی ترقی کی شرح منفی قراردے دی ، دستاویز میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم حکومت معاشی کارکردگی0.29فیصدکی بجائےمنفی1.7فیصدنکلی۔
دستاویز میں بتایا گیا نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے 107ویں اجلاس میں معاشی ترقی کاازسرنوجائزہ لیاگیا، رواں مالی سال جولائی تاستمبرمعاشی شرح نمو2.13فیصدریکارڈکی گئی،ن گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو0.96 فیصدتھی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق زرعی شعبےکی گروتھ5فیصد،انڈسٹری2.48فیصد،شعبہ سروسزکی گورتھ0.82 فیصدریکارڈ کیا گیا جبکہ چاول کی پیداوارمیں21فیصد،کپاس میں11فیصد، مکئی کی پیداوارمیں5فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سیزن میں گنےکی پیداوارمیں11فیصدتک کمی ریکارڈکی گئی جبکہ جولائی تاستمبر مائننگ کےشعبےکی گروتھ2.15فیصدریکارڈکی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔