Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل کی الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی

اسرائیل کی الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی

غزہ(نیوزڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر حملہ آور اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود ڈاکٹرز،مریض ، زخمی اور پناہ گزین ایک گھنٹے میں اسپتال خالی کردیں۔
الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایمبیولینسز کی غیر موجودگی میں ایک گھنٹے میں اسپتال خالی کرنا ممکن نہیں ہے۔اسپتال میں اس وقت بھی 7 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے کئی روز سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت اسپتال میں گھس گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔