پشاور(نیوزڈیسک)پشاور سے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
عاصمہ ارباب عالمگیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان عہدیداروں کی وجہ سے پارٹی خیبر پختونخواہ میں کمزور ہوئی۔بی بی شہید کے وقت سے پارٹی کے لئے قربانیاں دیتے رہے۔کچھ مرکزی اور صوبائی عہدیدار یہ برداشت نہیں کر سکتے۔
عاصمہ عالمگیر کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسیوں کے باعث آج خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی دوسری جماعت میں ابھی شامل نہیں ہوئے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
پشاور:بلاول کے ورکرز کنونشن سے قبل ہی دو اہم رہنمائوں کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔