اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرکی فنانسنگ سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مطلع کردیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور یوایای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو اطلاع کردی ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔
وزیر خزانہ نے امید ظاہرکی ہیکہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائیگا۔
سعودیہ اوریو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرکی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔