کراچی:معروف پاکستانی گلوکارساحر علی بگا نے خود کو ملنے والے اعزازات کے حوالے سے بتایا کہ وہ بطور کمپوزر آسکر میں بھی نامزد ہوئے، اس کے علاوہ برٹش اکیڈمی ایوارڈ بھی وصول کیا۔نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے ساحر علی بگا کو بھارتی میوزیشن اے آر رحمان کی تصویر دکھائی. کہا کہ وہ لمحہ جب بھارتی میوزیشن نے آپ کا گانا کمپوز کیا۔جس پر ساحر علی بگا نے کہا کہ اے آر رحمان نے ایک شو میں ان کے گانے میں تینو سمجھاوں کی کو دوبارہ سے ترتیب دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اے آر رحمان کو بہت پیار کرتا ہوں وہ لیجنڈری میوزیشن ہیں، مجھے اچھا لگا کہ اے آر رحمان نے میرا گانے کو دوبارہ سے ارینج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے۔ ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں یہ تاریخ نہیں تھی، کہ میں نے بطور کمپوزر آسکر کے لیے بھی نامزد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ BAFTA بھی حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کینیڈا سے بطور میوزک ڈائیریکٹر میوزک ایوارڈ بھی حاصل کیا۔پاکستان کا نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیے ۔انہیں 2020 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ساحر علی بگا نے کون کون سے اعزازات اپنے نام کیے ؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔