لاہور کے علاقے سندر میں سنار کی دکان سے پانچ کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔
چورنجی سوسائٹی میں واقع جیولری شاپ سے 5 کروڑ مالیت کا3کلوسونااور32 لاکھ روپے کی نقدی لے کرفرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چوروں نے گیس سلنڈرسے سیف کاٹا ، اور پانچ کروڑ مالیت کے زیورات کیساتھ بتیس لاکھ روپے کیش بھی کے اڑے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ،اورملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ملزموں کے دکان میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی ہے۔
جیولری شاپ میں چور پانچ کروڑ کے زیورات اور نقدی کے اڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔