لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا دفتری اعتراض ختم کردیا اور درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا کہ نااہلی کا معاملہ دیکھنا تو الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ، جس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس پر مزید دلائل کے لئے وقت دیاجائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، عدالت عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگرعہدے سے ہٹانے کی درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی، استدعا ہے عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔