اسلام آباد (آئی پی ایس)اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے کرورنا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سملی ڈیم روڈ پر ریسٹونٹ دودھ کی دوکانیں ،مچھلی فروشوں اور سبزیوں کی دکانوں کو چیک کیا ۔کرورنا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایک ریسٹونٹ کو سیل جب کہ مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کرورنا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا اور وارننگ نوٹس بھی جاری کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے ماہ صیام کی آمد سے قبل رمضان بازار کیلئے تاجر ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی ملاقات کی۔
