اسلام آباد ،وفاقی دارلحکومت میں ٹریڈ لائسنسز میں گھپلے کا انکشاف ،بوگس لائسنسزکے معاملے پر سنیئر اسسٹنٹ گل شیر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں دورے کے دوران ٹریڈ لائسنس کو چیک کیا گیا تاہم جی سیون کے علاقے میں چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ بوگس ٹریڈ لائسنس جاری کیا گیا جس کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ریکارڈ میں اس کا کوئی اندراج نہیں ہے۔ حکام کی طرف سے معاملے پر سنیئر اسسٹنٹ گل شیر کو معطل کرکے انکوائری کے لیے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔