Saturday, September 7, 2024
ہوماسلام آبادایم سی آئی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کاشف شاہ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و ایمرجنسی تعینات

ایم سی آئی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کاشف شاہ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و ایمرجنسی تعینات

اسلام آباد، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) میں اکھاڑ پچھاڑ ،کاشف شاہ کو ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و ایمرجنسی لگا دیا گیا جبکہ غلام شبیر کو ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر و ٹورزم کا چارج دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی میں اعلیٰ عہدوں پر افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق کاشف شاہ کو ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و ایمرجنسی لگا دیا گیا جبکہ غلام شبیر کو ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر و ٹورزم کا چارج دیدیا گیا، افتخار حیدری کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ عماد الدین کو سی ڈی اے واپس بھیج دیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کے حکم پر ڈی جی ایڈمن و ایچ آر محمد طارق لطیف نے احکامات جاری کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔