Friday, March 29, 2024
ہومکھیلنیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

ویلنگٹن ،نیوزی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی منظوری دیدی۔کیوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم نے ڈھاکا سے زوم پر بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔کیوی قائد کے مطابق رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔کیوی میڈیا کے مطابق بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔