Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستاننیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ اورسالانہ رپورٹ وفاقی حکومت اور سی سی آئی میں جمع

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ اورسالانہ رپورٹ وفاقی حکومت اور سی سی آئی میں جمع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیپرا نے اپنے مقررہ وقت میں اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 اور سالانہ رپورٹ 2021-22 کو وفاقی حکومت اور سی سی آئی میں جمع کروا دی ہیں ۔ نیپرا کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق نیپرا یہ رپوٹس اپنی قانونی ذمہ داری نیپرا ایکٹ 1997 کے تحت 30 ستمبر تک جمع کروانے کا پابند ہے، سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 پاور سیکٹر کے جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سیگمنٹس کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں ہے۔رپورٹ میں شماریاتی ڈیٹا پر ایک تفصیلی سیکشن شامل ہے۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق رپورٹ میں پاور سیکٹر میں بہتری کے لیے سفارشات بھی شامل ہیں، ا سی طرح نیپرا کی سالانہ رپورٹ سال 2021-22 کے دوران نیپرا کی تمام اہم سرگرمیوں پر روشنی ڈالتی ہے، مالی سال 2021-22 میں سی پی پی اے۔ جی کا مارکیٹ آپریٹر کا لائسنس کا اجرا، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، حفاظتی معیارات کے لئے آن لائن پورٹلزاور صارفین کے لیے سستی، قابل اعتماد اور پائیدار الیکٹرک پاور سروسز کے نیپرا کے اہداف کے حصول کے لیے متعارف کرائے۔نیپرا کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور بجلی کی حفاظتی مہم کے تحت لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے، یہ رپوٹس نیپرا کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔