nepra 15

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا، ملتان الیکٹرک کمپنی کے سی ای اونے نیپرا کو بتایا مئی میں عید الفطر اور دوسری چھٹیوں کی وجہ سے اوربلنگ کی گئی،صارفین کو 31 کے بجائے 37 روز کے بل بھیجے، نیپرا نے موقف کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ڈسکوز کو دوبارہ بلنگ کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ کی شکایات پر عوامی سماعت ہوئی۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او نے مئی میں صارفین کو زائد بل بھیجنے کا اعتراف کرلیا اورکہا مئی میں31 کے بجائے37 روز کیبل بھیجے،عید الفطراوردوسری چھٹیوں کی وجہ سے اووربلنگ کی،چیئرمین نیپرانے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا آپ نے52 لاکھ صارفین کیساتھ زیادتی کی،دلائل بلا جواز ہیں،میپکوکیخلاف شکایات سب سے زیادہ ہیں، اگر معاملہ ایسے ہی رہا تو آپ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔سی ای او لیسکو نے اوور بلنگ سے انکار کرتے ہوئے بتایاجولائی میں عاشورہ اور گزیٹڈ چھٹیوں کے باعث اثر پڑا،چیئرمین نیپرا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاآپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اوور بلنگ نہیں ہوئی،ایک ماہ میں 33 دن کے بل اور اگلے ماہ 37 دن تو اووربلنگ اورکیاہوتی ہے؟،نقصان کاازالہ کیسے کرنا ہے؟،چھٹیوں کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہوا ہے تو ان کافائدہ بھی ضروری ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاچھٹیوں کی وجہ سے مسئلہ آیا،ڈسکوز کی جانب سے معاملے کو مس مینیج کیا گیا،اووربلنگ کاواحد دوبارہ بلنگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں