Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانکورونا کی نئی قسم کا خطرہ،15ممالک کی فلائٹس پاکستان آنے پر پابندی

کورونا کی نئی قسم کا خطرہ،15ممالک کی فلائٹس پاکستان آنے پر پابندی

اسلام آباد،کورونا کی نئی قسم کا خطرہ،15ممالک کی فلائٹس پاکستان آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،پہلے کیٹیگری سی ممالک کی تعداد 7تھی جو بڑھا کر15کردی گئی ہے۔یہ فیصلہ این سی او سی نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کیاہے اور کیٹیگری سی کے ممالک میں اضافہ کرکے ان ممالک سے فلائٹس پاکستان آنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال، فضائی سفر اور کیٹیگری سی لسٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیاہے۔این سی او سی کے مطابق کیٹیگری سی ممالک کی لسٹ میں جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، ہنگری،آئرلینڈ ، کروشیا، سلووینیا، ویتنام، پولینڈ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے اور نمیبیا شامل ہیں۔کورونا وبا کی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ملکوں کی فہرست 7 سے بڑھا کر 15 کی گئی ہے، ان ملکوں سے پاکستان آنے والوں پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری ہدایات کے تحت کیٹگری سی والے ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی تاہم ان ممالک سے اشد ضروری سفر خصوصی اجازت پر ہی ہوسکے گا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان کیلئے سفر خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے بعد ممکن ہوگا،سال اور زائد عمر کے پاکستانیوں، غیر ملکیوں کیلئے بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔