Thursday, March 28, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزسابق وزیراعظم نوازشریف کا ویزہ مسترد

سابق وزیراعظم نوازشریف کا ویزہ مسترد

تحریر: سید لعل حسین بُخاری

‎@lalbukhari

یہ دولت کی ہوس بھی انسان کو کیا کیا دن دکھاتی ہےتین دفعہ کے وزیراعظم نوازشریف آج برطانیہ سے بھی بے دخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں نجانے انہیں وہاں مزید قیام کے لئے کیا کیا پاپڑبیلنے پڑ رہے ہوں گے؟

اس سے بہتر ہوتا کہ وہ اپنی سزا کا عرصہ پاکستانی عدالتوں میں ہی گزارلیتے تو کم سے کم ان کے سپورٹرز انہیں نیلسن منڈیلا سمجھتے رہتے۔ طبی دھوکہ دہی سے لندن جا کر انہوں نے اپنے آپ کو مزید ایکسپوزکرلیا ہےلوگوں کو اب پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف محض اپنی دولت بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوازشریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرکے عملی طور پر اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھینچ لی ہے۔ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کی تصدیق نواز شریف کے بیٹے حسین نواز،پاکستان میں برطانوی سفارتخانے اور ن لیگی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی کردی ہے۔ حسین نواز نے درخواست مسترد ہونے پر اپیل میں جانے کا عندیہ دیا ہے۔ اب اگر برطانیہ نوازشریف کو منت سماجت کے نتیجے میں لندن میں مزید رہنے کی اجازت دے بھی دے تو کیا پاکستان کے تین دفعہ کے وزیر اعظم کی کیا عزت رہ جائے گی؟

کس مونہہ سے وہ لندن میں مٹر گشت کیا کریں؟

اللہ تعالی نے نواز شریف کو جتنی عزت سے نوازا وہ انہیں راس نہیں آئی۔

انسان کو کتنا پیسہ چاہیے ہوتا ہے؟

اسی پیسے کی ہوس نے اسے نہ ادھر کا چھوڑا ہے نہ ادھر کا۔

انسان کی عزت ہمیشہ پیسے سے زیادہ مقدم ہوتی ہے۔مگر شاید ہمارے سیاستدانوں کے نزدیک پیسہ ہی سب کچھ ہوتا ہے بغیرحرام حلال کی تمیز کے۔

نواز شریف کے پاس اگر صرف جائز پیسہ بھی ہوتا تو وہ اتنا ضرور ہوتا کہ وہ باقی ماندہ زندگی پاکستان میں نہایت عزت اور وقار کے ساتھ گزارسکتے تھے۔ کیا زیادہ دولت  انہیں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلاسکے گی؟

کبھی نہیں!

پیسہ انسان زندگی میں دوبارہ بھی حاصل کرسکتا ہے،مگر کھوئی ہوئی عزت دنیا بھر کے خزانوں سے بھی واپس نہیں آسکتی۔ نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے سے اس کی پارٹی مسلم لیگ ن لیگ کو بھی شدید دھچکا لگا ہے،جو پہلے ہی ن،ش اورمیم کے الگ الگ بیانیے کے باعث ختم ہوچکی ہے۔اس پارٹی کے پہلے ہی برے دن چل رہے تھے۔آزاد کشمیر اور سیالکوٹ انتخابات میں پے در پے شکستوں نے ن لیگ کا مورال زمین بوس کررکھا تھا۔اب رہی سہی کسراس فیصلے سے پوری ہوجائے گی۔

ایک بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ نواز شریف نے پیسے کے بدلے اپنی عزت اور وقار کا سودا کرکے گھاٹے کا سودا کیا ہے جس ملک نے انہیں سب کچھ دیا،اسی ملک کے اداروں کے خلاف زہراگل کر کم ظرفی کا جوثبوت دیا۔انہیں اس کی سزا بحرحال بھگتنا پڑے گی۔