Friday, March 29, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزنوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈا

نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈا

تحریر : پیرزادہ عبدالاحد خان

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر جو کچھ کررہے ہیں وہ دشمنوں کی ایما پر کر رہے ہیں، وہ وہاں بیٹھ کر ہرصورت اپنی جائیداد بچانا چاہتے ہیں، میر جعفر اور میر صادق نے بھی غداری کی تھی، نواز شریف بھی وہی غداری کررہے ہیں جو بانی متحدہ نے کی ان دونوں میں کوئی فرق نہیں، نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب ہو یا امر اللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے،

مودی اور جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے مل کر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گالیاں دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہوجاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

نوازشریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے ۔ پاکستان، افغانستان اور انڈین میڈیا میں چلنے والی چند رپورٹس کے مطابق رواں برس مئی میں افغانستان کے سکیورٹی ایڈوائزرحمد اللہ محب افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک خطاب کے دوران پاکستان پرطالبان کی مدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے اور پاکستان کو ’بروتھل ہاؤس (قبہ خانے)‘ سے تشبیہ دی تھی، جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کی حکومت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ کسی قسم کا سرکاری رابطہ نہیں رکھے گا۔

حمد اللہ کے بیان پرردعِمل دیتے ہوئے 5 جون کو ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا ’عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ امن کا پیغام لے کر افغانستان جاتے ہیں اورتم پاکستان کو چکلے سے تشبیہ دیتے ہو؟ آپ کو شرم آنی چاہیے۔ ان الفاظ پر تمھیں ندامت ہونی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ’کان کھول کر سن لو اگر تم نے یہ زبان درازی بند نہ کی تو کوئی باضمیر پاکستانی نہ تم ہاتھ ملائے گا نہ تم سے گفتگو کرے گا۔‘ اور حال ہی میں ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’نواز شریف جو گیم کھیل رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہے، یہی بانی متحدہ نے کیا، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ان کے پیچھے 100 فیصد انڈیا ہے اور وہ ان کی پوری مدد کر رہا ہے، پاکستان کی فوج کمزور کرنے پر دلچسپی ہمارے دشمنوں کی ہے

حکومت کی پاکستان کی طرف سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا خطرناک تھا کیونکہ ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

@Aahadpirzada