44

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چیئر مین نادرا طارق ملک کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چیئر مین نادرا طارق ملک کی ملاقات ،چیئرمین نادرا نے ملاقات میں ادارے میں ہونے والے تبدیلیوں اور کارکردگی سے متعلق امور سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا،راجہ پرویز اشرف طارق ملک کی بطور چیئر مین کوششوں کو سراہتے ہوئے نادرا کے نظام کو مزید مربوط بنانے پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چیئر مین نادرا طارق ملک نے ملاقات کی ،ملاقات میں چیئر مین نادرا نے ادارے میں ہونے والے تبدیلیوں اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا،اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے طارق ملک کی بطور چیئر مین کوششوں کو سراہتے ہوئے نادرا کے نظام کو مزید مربوط بنانے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئر مین نادرا کے کام کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں