Friday, March 29, 2024
ہومدلچسپاب 10 روپے میں نسوار کی پڑی نہیں ملے گی ،حکومت نے قیمت طے کردی

اب 10 روپے میں نسوار کی پڑی نہیں ملے گی ،حکومت نے قیمت طے کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کردی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کی گئی۔ ای سی سی کے مطابق سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے اور سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔ ای سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نسوار، سونگھنے اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔