13

چہرے بدل بدل کر اقتدار میں آنیوالوں نے عوام کومہنگائی اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، نصر اللہ رندھاوا

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ 17اکتوبر کوجماعت اسلامی کے تحت این اے 53کاعظیم الشان ورکر کنو نشن منعقد ہوگا ، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصو صی خطاب کر یں گے ، ورکر کنونشن میں اسلام آباد کے شہر یوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے چارٹر پیش کیا جا ئے گا
انھوں نے کہا این اے 53اور حکو متی منصب پر فا ئز نمائندوں نے عوام کو مسائل کا شکار کیا ہے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا ایسے امیدواروں کو دوبارہ منتخب کرنے کی غلطی نہ کی جائے,چہرے بدل بدل کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کومہنگائی ، بے روزگاری اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ملک کے حالات مخلص اوردیانتدار افراد ہی بدل سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون تھری کے ارکان وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر این اے 53کے گروپ لیڈر محمد کاشف چوہدری ، عامر نو از اور عزیز الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔نصر اللہ رند ھا وا نے کہا ملک سے کرپشن ،لوٹ کھسوٹ ،مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ اور بد امنی کے خاتمہ کے لیے عوام سابق حکمران جماعتوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں اور آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ حکمرانوں نے روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے ان سے زندگی کی بنیادی ضروریات بھی چھین لی ہیںاور تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت نے اداروں کے درمیان تصادم سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں