muhammad sohail 14

بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کا قریبی ساتھی گرفتار

راولپنڈی (آئی پی ایس )سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کیس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کا قریبی ساتھی محمد سہیل گرفتار کرلیا گیا ۔نیب ذرائع کے مطابق محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا اور ویب سائٹس چلاتا تھا جبکہ بی فور یو اور ایس آر گروپ کی ویب سائٹس بھی محمد سہیل کے نام رجسٹرڈ تھیں۔نیب کے مطابق محمد سہیل نے اربوں کے فراڈ میں سیف الرحمان کی معاونت کی، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ سیف الرحمان سے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ محمد سہیل کو پشاور سے گرفتار کر کے نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیاہے جبکہ محمد سہیل کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں