15

شہباز شریف کی بیٹی اور دامادکے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کارروائی کا آغاز

اسلام آباد، قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران یوسف کے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ملزمان کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلے جاری کر دیئے ۔نیب نے محکمہ ایکسائز پنجاب، محکمہ کوآپریٹو، سٹیٹ بنک، ایس ای سی پی،، ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط جاری کئے ، علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود گاڑیوں، پلاٹ، رہائشی مکانات اور کمرشل پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ احتساب عدالت نے ملزمان کو مسلسل غیر حاضری پر مفرور ملزم قرار دیتے اثاثہ جات قبضے میں لینے کی ہدایات کی تھیں۔دوسری طرف ترجمان نیب لاہور نے معاملے پر موقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں