muzammil hussain 201

9سالہ بچے نے 13 ہزار فٹ بلند چوٹی سر کرکے تاریخ رقم کردی

یاسین(سب نیوز)درکوت سے تعلق رکھنے والے کلاس چہارم کے کم سن طالب علم مزمل حسین ولد نور علی نے 13 ہزار فٹ بلند چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مزمل حسین کی عمر 9 سال ہے اور ضلع غذر کے دور افتادہ گاوں درکوت سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے 13 ہزار فٹ کی بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔ اس نوعمر طالب علم کی عزم صمیم اور کوہ پیمائی کی شوق کو عوام علاقہ نے بھرپور سراہتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کم سن طالب علم کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کو انعام سے نوازا جائے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو مزید نکھارسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں